بنگلہ دیش میں بھی مقبوضہ بھارتی اقدام کیخلاف احتجاج کیا گیا

بنگلہ دیش ‏ بھارتی اقدام ڈھاکا ‏ ‏92 نیوز اسلامی آندولن ‏ مولانا زکریا ‏
۰۷ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۷ دن

ڈھاکا ( 92 نیوز) دنیا بھر کی طرح بنگلہ دیش  میں بھی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم  کیے جانے کیخلاف  زبردست احتجاج کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت  ڈھاکا میں ہونے والے ا حتجاجی مظاہرے کا اہتمام  اسلامی آندولن بنگلہ دیش پارٹی  کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھتے تھے جن پر کشمیری مسلمانوں پر  بھارتی جبر  کیخلاف نعرے درج تھے ۔

پارٹی رہنما مولانا زکریا نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہ بھارتی اقدام سے  دنیا بھر میں مسلم کمیونٹی  میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کشمیریوں  سے اُن کے حقوق چھینے گئے  تو  بھارت کے ٹکرے ٹکرے ہوجائیں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز