Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنگلہ دیش، مسافر کشتی کی سامان بردار کشتی سے ٹکر، 26 افراد ہلاک

بنگلہ دیش، مسافر کشتی کی سامان بردار کشتی سے ٹکر، 26 افراد ہلاک
May 3, 2021

ڈھاکہ (92 نیوز) بنگلہ دیش میں مسافر کشتی کی سامان بردار کشتی سے ٹکر کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ دریائے پدما میں موا قصبے کے نزدیک ہوا، کشتی میں تقریباً چالیس افراد سوار تھے۔ چھبیس کی لاشیں اور پانچ زندہ افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باقی ماندہ افراد کو نکالنے کیلئے پولیس، فائربریگیڈ اور فوج کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔