Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بنانا ری پبلک میں طاقتور ڈاکوؤں کیلئے الگ اور غریبوں کیلئے الگ قانون ہوتا ہے ، وزیراعظم

بنانا ری پبلک میں طاقتور ڈاکوؤں کیلئے الگ اور غریبوں کیلئے الگ قانون ہوتا ہے ، وزیراعظم
April 21, 2021

نوشہرہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے بنانا ری پبلک میں طاقتورڈاکوؤں کیلئے الگ اورغریبوں کیلئے الگ قانون ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کا دورہ کیا۔ نوشہرہ  کے علاقے جلوزئی میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور پودا بھی لگایا۔ وزیراعظم کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا جو معاشرہ غریب طبقے کا دھیان نہیں رکھ سکتا وہ کبھی اوپر نہیں گیا۔ کبھی بھی معاشرے کی یہ پہچان نہیں ہوتی اس کے امیر لوگ کیسے رہتے ہیں۔ ہم نے آج تک نہیں سوچا غریب آدمی کی بھی اپنے گھر کی خواہش ہو گی۔ وہ طبقہ جس کے پاس پیسہ نہیں تھا ان کیلئے کوشش ہورہی ہے کہ اپنے گھر میں رہ سکیں۔  ہمارے پاس لوگ رجسٹرد ہیں جو گھر چاہتے ہیں۔ اس کا کامیاب طریقہ ہے بینکوں کو کہیں لوگوں کو گھر بنانے کیلئے قرضے دیں۔ حکومت ہر گھر پر 3 لاکھ روپے دے رہی ہے۔ حکومت نے بینکوں سے معاہدے کیے ہوئے ہیں۔ قرضوں پر 3 فیصد سود دینا پڑیگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہماری اسکیم اب چل پڑی ہے۔ دیر اس لیے لگی بینک قرضے دینے کیلئے تیار نہیں تھے۔ قانون آگیا ہے،اب بینکوں کو پروٹیکشن مل گئی ہے۔ کوشش ہے غریب لوگوں کو حکومت پوری پروٹیکشن دے۔ انہوں نے کہا غریب آدمی علاج کیلئے اپنے گھر تک بیچ دیتا ہے۔ شوکت خانم اس لیے بنایا تھا کہ کینسر کا علاج بہت مہنگا تھا۔ امیر ترین ممالک میں بھی ہیلتھ انشورنس نہیں ہے۔ ہیلتھ کارڈ دینے پر خیبرپختونخوا حکومت کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کوشش ہے سارے پاکستان میں پناہ گاہیں پھیل جائیں۔ غریب آدمی کو پناہ گاہوں میں مفت کھانا ملتا ہے، کرایہ بھی نہیں دینا پڑتا۔ جو بھی قوم ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلے گی وہ اوپر آجائے گی۔