بلی چوری ہونے پر پی ٹی آئی خاتون کارکن نے لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

۰۳ جنوری, ۲۰۱۶ ۹:۱۲ شام

فیصل آباد(92نیوز)تحریک انصاف کی خاتون کارکن کی پالتو بلی چوری ہو گئی تو  مالکن نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔

تفصیلات کےمطابق محبت ہو تو ایسی  پی ٹی آٗئی کی کارکن کی پالتو بلی اچانک گھر سے چوری ہو گئی  تو مالکن مقدمہ ردج کروانے پہنچی سمن آباد تھانہ مگر جناب مقدمہ کیسے درج ہوتاحکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی اور بلی پی ٹی آئی کی  وہ بھی اسلام دھرنے میں شریک ہونے والی بلی۔

بلی کی مالکن  عدالت پہنچ گئی تو عدالت کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے  عمران خاں کی فین کیٹی بلی کی تلاش شروع کر دی۔

کیٹی کی مالکن تو کیٹی کے چوری  ہونے پر بے حد پریشان ہےجبکہ اس کے بچے بھی بلی کی یاد میں غمزدہ ہیں اور کیٹی کی تصویریں دیکھ کر اس کو بے حد یاد کرتے ہیں۔

کیٹی کی مالکن تو اسے اپنے بچوں کی طرح پیار کرتی تھی اس کے لیے ایک گھر بھی بنایا تھا مگر اب وہ گھر خالی ہے مالکن کا کہنا ہے کہ عمران خاں بھی اس کی چوری ہونے والی بلی بر آمد کروایں کیونکہ بلی پی ٹی آئی کی ہے

پولیس کیٹی کو اگر تلاش نہ کر سکی تو بلی کی مالکن نے احتجاجی دھرنے کی بھی دھمکی دے ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز