بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو بلیک میل اور ہراساں کرنیکا انکشاف

بلوچستان یونیورسٹی ‏ طالبات بلیک میل کوئٹہ ‏ ‏92 نیوز
۱۴ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۱۲ شام

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان یونیورسٹی   کا بڑا اسکینڈل بےنقاب ہو گیا ، طالبات  کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کا انکشاف ہے ، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں۔

بلوچستان یونیورسٹی  میں  بلاکس میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے ، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں، یونیورسٹی سکیورٹی برانچ کے افسر اور سرویلنس انچارج کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی  جب کہ نازیبا ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔

کارروائی شروع کرنے پر مزید طالبات نے بھی رابطہ کرلیا، ابتدائی تفتیش کےمطابق بلیک میلنگ کیلئے یونیورسٹی بلاکس میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز