Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان ہرنائی میں فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

بلوچستان ہرنائی میں فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید
December 27, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان ہرنائی میں فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ گزشتہ رات حملے کے نتیجے میں 7 اہلکار شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، سپاہی عبدالوکیل شہداء میں شامل ہیں۔ سپاہی زیر زمان، سپاہی جمال، عبدالرؤف اور فقیر محمد بھی شہداء میں شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا امن کسی کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔