بلوچستان کے نگران وزیر اعلی کا معاملہ ، فیصلہ کن راﺅنڈ آج ہو گا



۲۶ مئی, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۰ دن

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے نگران وزیر اعلی کے معاملے پر میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیار توال کے درمیان فیصلہ کن ملاقات آج ہو گی۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ہونے والی ملاقات بھی بے نتیجہ رہی تاہم حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے شارٹ لسٹ کئے گئے نام سامنے آگئے۔

حکومت کی جانب سے پرنس احمد علی ، علاﺅ الدین مری جبکہ سینئر ایڈوکیٹ کامران مرتضیٰ امیدوار ہونگے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے قاضی اشرف کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرنس احمد علی کے نام پر اپوزیشن لیڈر کو منا لیا جائے گا۔



تازہ ترین ویڈیوز