Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان میں 19 اگست سے مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان

بلوچستان میں 19 اگست سے مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان
August 18, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں ایک اور مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ 19 اگست سے مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان زیادہ متاثر ہونگے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے شہری اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔ ندی نالوں کے قریب رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مون سون کی بارشوں کے باعث تمام ڈپٹی کمشنرز کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قومی شاہراہوں پر بھاری مشینری کی سہولت کو جلد ازجلد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام 19 سے 23 اگست تک غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ عوام پانی والے تفریحی مقامات سے بھی دور رہیں۔