Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان میں دہشتگردی کے 2 واقعات میں 3 ایف سی اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشتگردی کے 2 واقعات میں 3 ایف سی اہلکار شہید
May 9, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان میں دہشتگردی کے 2 واقعات میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشتگردی کے واقعات کوئٹہ اور تربت میں ہوئے۔ کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں دہشتگردوں نے ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ایف سی اہلکار شہید، ایک زخمی ہوا۔ تربت کے علاقے شیرباندی میں بھی دہشتگردوں نے ایف سی جوانوں پر حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے پاک ایران سرحد پر گشت پر مامور ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ تربت میں دہشتگردی کے واقعے میں 4 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ شہدا میں لانس نائیک سید حسین شاہ، سپاہی فیصل محمود، سپاہی نعمان الرحمن شامل ہیں۔