بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ، مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری جاری

بلوچستان
۱۰ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۸ دن

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا ۔  کوئٹہ  اور قلات سمیت  صوبے کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 14 اضلاع میں  بارش اور برفباری  کی پیشگوئی ہے  جبکہ زیارت اور سنجاوی میں برفباری جاری  ہے ۔   پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی بوندا باندی  کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔

بلوچستان کے علاقے قلات میں برفباری  سے موسم مزید سرد ہو گیا  ، دکی شہر اور گردو نواح میں ہلکی بارش نے درجہ حرارت گرا دیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔

ادھر نوشکی میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز