بلاول کی نیب میں پیشی ، 92 نیوز نے اندرونی کہانی کا پتہ لگا لیا

اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ‏ ‏92 نیوز ‏ اندرونی کہانی ‏ بلاول بھٹو زرداری ‏ نیب ٹیم ‏ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ‏ مجھے یاد نہیں زرداری گروپ آف کمپنیز ‏ بحریہ ٹاؤن
۳۰ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۱۴ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں بلاول کی نیب  میں پیشی  کے موقع پر کیا ہوا ، 92 نیوز نے اندرونی کہانی کاپتہ لگا لیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول نیب  کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے،، 22 سوالات پوچھے گئے جن میں انہوں نے  زیادہ سوالات کے جواب ’’ مجھے یاد نہیں‘‘ دیے ۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں بلاول بھٹو زرداری  نیب ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تقریباً 22 سوالات پوچھے، زیادہ تر سوالات کے جواب میں بلاول نےکہا کہ مجھے نہیں پتہ ،، مجھے یاد نہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سے زرداری گروپ آف کمپنیز اور بحریہ ٹاؤن کے درمیان معاہدے سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے، جواب نہ دینے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بلاول کو جلد ہی واپس جانے کی اجازت دے دی۔

تازہ ترین ویڈیوز