بلاول کی ایم کیو ایم کو وفاق سے اتحاد توڑ کر سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت


بلاول ‏ ایم کیو ایم ‏ وفاق ‏ سندھ حکومت کراچی ‏ ‏92 نیوز پاکستان پیپلزپارٹی ‏ بلاول بھٹو زرداری
۳۰ دسمبر, ۲۰۱۹ ۳:۴۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  ایم کیو ایم پاکستان کو وفاق سے اتحاد توڑ کر سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کا ہر نعرہ ہر وعدہ جھوٹا نکلا ،  ایم کیو ایم پی ٹی آئی کیساتھ اپنا اتحاد ختم کر کے سندھ حکومت میں شامل ہو جائے ،  جتنی وزارتیں ایم کیو ایم کے پاس ہیں ہم سندھ میں دینے  کو تیار ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کو بنیادی حقوق دینا ہوں گے ، تاریخ گواہ ہے کہ  ہم ہمیشہ غریب عوام کیساتھ کھڑے رہے  ہیں ، گیس بندش  وفاق دشمن  منصوبہ ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.