بلاول صاحب! آپ کو گھوٹکی انتخابات میں شکست نظر آئی تو فاؤل پلے کرنا شروع کر دیا،فردوس عاشق

مریم مفرور بھائیوں کو عدالت میں پیش کریں ، فردوس عاشق اعوان ‏ اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدر اپنے ‏مفرور اشتہاری بھائیوں کو عدالت میں پیش کریں، ملکی معیشت کو چونا لگانے والے ڈار انکل کو عدالت ‏میں پیش کریں۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم عدلیہ کی تعظیم قانون و آئین مکی بالادستی پریقین ‏رکھنے کا ثبوت دیں، جج صاحبان سے متعلق ریفرنس ایک آئینی مسئلہ ہے، مریم صفدر آئینی مسئلے کو سیاسی ‏اکھاڑے میں نہ لائیں۔
۱۳ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۱۲ شام
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا بلاول صاحب! آپ کو گھوٹکی انتخابات میں شکست واضح نظر آئی تو فاؤل پلے کرنا شروع کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں حکومت آپکی، انتظامیہ آپ کے ماتحت، پھر دھاندلی کا شور مچا کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟جو الیکشن آپ جیتں وہ آزادانہ اور منصفانہ،جو ہار جائیں تو وہ دھاندلی زدہ؟ ، یہ سیاسی منافقت نہیں تو کیا ہے؟

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا۔‏ بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں اور اپنے صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں۔

انہوں نے کہا سندھ کے عوام اندھیر نگری اور کرپشن کے چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ شکست کا واضح خوف رات 12 بجے بلاول کی انگریزی میں چیخ و پکار کی صورت نظر آیا۔ بلاول صاحب اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اداروں پر نہیں اپنے ابا جی اور پھوپھو کی کرپشن کے سر ڈالیں۔

تازہ ترین ویڈیوز