Sunday, November 29, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

بلاول صاحب! آپ کو گھوٹکی انتخابات میں شکست نظر آئی تو فاؤل پلے کرنا شروع کر دیا،فردوس عاشق

بلاول صاحب! آپ کو گھوٹکی انتخابات میں شکست نظر آئی تو فاؤل پلے کرنا شروع کر دیا،فردوس عاشق
July 13, 2019 03:50 pm

 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا بلاول صاحب! آپ کو گھوٹکی انتخابات میں شکست واضح نظر آئی تو فاؤل پلے کرنا شروع کردیا۔
https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1149952814715682817 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں حکومت آپکی، انتظامیہ آپ کے ماتحت، پھر دھاندلی کا شور مچا کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟جو الیکشن آپ جیتں وہ آزادانہ اور منصفانہ،جو ہار جائیں تو وہ دھاندلی زدہ؟ ، یہ سیاسی منافقت نہیں تو کیا ہے؟ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1149952722935910400 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا۔‏ بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند کریں اور اپنے صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1149952465003012098 انہوں نے کہا سندھ کے عوام اندھیر نگری اور کرپشن کے چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ شکست کا واضح خوف رات 12 بجے بلاول کی انگریزی میں چیخ و پکار کی صورت نظر آیا۔ بلاول صاحب اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اداروں پر نہیں اپنے ابا جی اور پھوپھو کی کرپشن کے سر ڈالیں۔

رابطہ کیجیے