Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول بھٹو کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی، قمر زمان کائرہ کی تصدیق

بلاول بھٹو کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی، قمر زمان کائرہ کی تصدیق
December 4, 2020

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی، قمر زمان کائرہ نے تصدیق کی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ 13 تاریخ کو لاہور میں ایک اور مثالی جلسہ ہوگا۔ لاہور کے جلسے میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جلسے میں شامل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس قوم کو دینے کیلئے کچھ نہیں، بس طوفان بدتمیزی ہے۔ حکومت کے پاس سوائے چور چور کہنے کے اور کچھ نہیں۔ ایک طرف ہیلتھ کارڈ دیتے ہیں اور دوسری طرف چار سو گناہ دوائیاں مہنگی کر دیں۔ خان صاحب نے نوٹس لیا مہنگائی کا کمیشن بنایا تو مہنگائی آسمان پر چلی گئی۔ قوم اب پوچھتی ہے کہ مافیہ کے خلاف کیا کارروائی کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے چیئرمین نیب عدلیہ سے ایل این جی کی تحقیقات کریں۔ اب آپ جتنا مرضی شور ڈالیں عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ دن بہ دن ملک بحرانوں میں گرتا جا رہا ہے، اِس حکومت کو اب گھر بھیجنا بہت ضروری ہے۔

پی پی رہنماء بولے کہ اس وقت ایک بڑے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے اندر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ نظام ٹھیک ہوگا تو سب ٹھیک ہو گا۔ بدقسمتی ہے وزیر اعظم اور انکے ساتھی جس قسم کی زبان استعمال کر رہے ہیں۔ جلسے کے بعد پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ کب مارچ کرتے ہیں۔ ہماری لڑائی نہیں ہماری جدوجہد ہے۔ ہم آئین کی حکمرانی جمہوریت چاہتے ہیں۔