بلاول بھٹو کا نواز شریف کو ٹیلیفون، صحت سے متعلق دریافت کیا


بلاول بھٹو ، نواز شریف ، ٹیلیفون ، صحت ، دریافت کیا ، کراچی ، 92 نیوز
18 ستمبر, 2020 8:55 شام

کراچی (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) قائد نواز شریف کو ٹیلیفون کیا ان کی خیریت اور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

ایک ٹویٹ میں ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے 20 ستمبر کو پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے عملی طور پر شرکت کے لئے بھی نواز شریف کو دعوت دی۔ جس کو انہوں نے قبول کر لیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول کے نواز شریف کو ٹیلیفون کے فوری بعد مریم نواز نے ٹویٹ کر کے بلاول بھٹو کا  شکریہ اداکیا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

92 نیوز نے اے پی سی کے ایجنڈے کی تفصیل حاصل کرلی، جے یو آئی نے استعفوں پر اصرار کردیا، بڑی جماعتوں نے استعفوں اور حکومت مخالف تحریک سے گریز کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز