بلاول بھٹو نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا


بلاول بھٹو پارٹی کور کمیٹی اہم اجلاس طلب کراچی ‏ ‏92 نیوز مولانا فضل الرحمان ‏ آزادی مارچ
۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۴ شام

کراچی ( 92 نیوز) مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے معاملے پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا ، اجلاس میں ملک  کی سیاسی صورتحال سمیت مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے  بارے اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی  کل کے اجلاس میں  آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل بنائے گی ۔

تازہ ترین ویڈیوز