Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول بھٹو زرداری کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت

بلاول بھٹو زرداری کا شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت
August 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی۔ اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر پر حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے اور عمران خان دہشت گرد کلبھوشن کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دورِحکومت میں ہورہی ہے۔ کرونا وائرس کے اعدادوشمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔  مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔ ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے۔ اے پی سی میں اہم تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اتفاق کیا۔