Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلاول اور شہبازشریف کا ٹیلی فونک رابطہ، بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرنے پر اتفاق

بلاول اور شہبازشریف کا ٹیلی فونک رابطہ، بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرنے پر اتفاق
June 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اپوزیشن نے بجٹ منظوری میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی پلاننگ کرلی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا۔ مزاج پرسی کی، ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا، جلد صحتیابی کی دعا کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کو ٹیلی فون بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیاـ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے مزاج پرسی اور نیک تمناؤں پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری سے ان کے والد کی صحت کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف نے ملک کو درپیش صورتحال پر اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی مشاورت کی۔