Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بغیر احتجاج حقوق نہیں ملتے ، عالمگیر خان

بغیر احتجاج حقوق نہیں ملتے ، عالمگیر خان
February 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز) فکس اٹ مہم کے بانی اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا بغیر احتجاج حقوق نہیں ملتے۔ عالمگیرخان نے کہا کہ اداروں کو خطوط لکھنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ، ابھی شروعات ہے  ، تمام مافیاز کا جینا حرام کر دیں گے ۔ عالمگیرخان نے کہا کہ اداروں کو انگیج کرکے کوئی فائدہ نہیں ، جب تک ہم سڑک پر آکر ان کے خلاف  مظاہرہ نہ کریں یہ عملی کارروائی نہیں کرتے ۔ عالمگیر خان نے کہا کہ اداروں کی مرضی کے خلاف کوئی قبضہ نہیں کر سکتا ، ہمارے گھر کے باہر سوریج  کا پانی کھڑا ہے ، سڑکیں ٹوٹی پھوٹیں ہیں، سی ایم کو  بھی درد ہونا چاہئے ۔ عالمگیر خان نے کہا کہ اگر ہمارے ریڈ زون میں مسئلہ کھڑا کیا گیا تو ہم سی ایم کے ریڈ زون میں مسئلہ کھڑا کریں گے ، بلاول ہاؤس کی دیواریں گرانے کی جرات نہیں یہ صرف غریب کی دیواریں گرا سکتے ہیں۔ س