Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہو گا ، سپریم کورٹ کا فیصلہ

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہو گا ، سپریم کورٹ کا فیصلہ
August 26, 2020 07:59 pm

اسلام آباد (92 نیوز) بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہو گا ۔ سپریم کورٹ نے حق مہر کی فوری ادائیگی کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کر دی۔ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر کی فوری ادائیگی کے فیصلے کےخلاف اپیل کے معاملے پر سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواستگزار محمد جمیل کو حق مہر فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ فیصلے کے مطابق  مہر معجل ہو یا غیر معجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الادا ہو گا۔ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت بھی  لازمی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ دوسری شادی کیلئے اجازت کا قانون معاشرے کو بہتر انداز سے چلانے کیلئے ہے ۔ دوسری شادی کیلئے اجازت کے قانون کی خلاف ورزی سے کئی مسائل جنم لینگے۔ واضح رہے کہ  اسلامی نظریاتی کونسل  نے دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینے کو غیر ضروری قرار دیا تھا ۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے 2013 کی رائے کی توثیق  کی تھی۔ فیملی لاز ترمیمی بل میں بھی اسلامی نظریاتی کونسل نے یہی رائے دی تھی۔

رابطہ کیجیے