Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، دوخواتین سمیت 3افراد جاں بحق

بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، دوخواتین سمیت 3افراد جاں بحق
January 8, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ناردرن بائی پاس  کے قریب  تیز رفتار مسافر بس کی  ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین  سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔  جاں بحق افراد میں ماں بیٹا اور بہو شامل تھے ۔ کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ  ناردرن بائی پاس  کے قریب تیز رفتار انٹر سٹی کوچ نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں سوال اسپتال لائی گئیں جہاں انکی شناخت 55 سالہ زینب ، 28 سالہ الفت اور 33 سالہ عبدالحفیظ کے نام سے ہوئی۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد حب چوکی بلوچستان کے رہنے والے اور لیاری میں رشتہ داروں نے ملنے کے بعد واپس حب چوکی کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔