Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، اسد عمر

بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، اسد عمر
February 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ بزرگ شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، 65 سال یا زائد عمر کے شہری رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

سوموار کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں اُنہوں نے لکھا کہ ‏بزرگ شہری رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں،‏ 65 سال اور زیادہ عمر کے شہریوں کو ویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی۔