بری اوناٹیلر کیس کا فیصلہ ، سیاہ فام امریکیوں کے غم کا مداوا نہ کر سکا


black
24 ستمبر, 2020 11:18 دن

نیو یارک ( 92 نیوز) بری اوناٹیلر کیس کا فیصلہ ،سیاہ فام امریکیوں کے غم کا مداوا نہ کر سکا ، غیر مسلح سیاہ فام خاتون بری اونا ٹیلر کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے والے پولیس اہلکارقتل کے الزام سے بری ہوگئے۔

امریکی شہر لوزویلے میں پولیس اہلکاروں نے چھ ماہ قبل بری اونا ٹیلر نامی سیاہ فام خاتون کو اس کے اپنے ہی اپارٹمنٹ میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا ، مقامی عدالت نے پولیس گردی میں ملوث بریٹ ہینکسن کو جان بوجھ کر کسی کی زندگی خطرے میں ڈالنے کا مجرم قرار دیا ہے۔جبکہ مائلز کوسگروو اور جوناتھن میٹنگلی نامی اہلکاروں پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی،حیران کن طور پر واقعے میں ملوث کسی بھی پولیس اہلکار کو قتل کا مجرم قرار نہیں دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے خلاف سیکڑوں لوگ لوزویلے کی سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل افراد نے املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس  پر گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے، گولیاں چلانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

لوزویلے کے کشیدہ حالات دیکھ کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی میدان میں آ گئے اور ریاستی مشینری کو وفاقی سیکورٹی اداروں کی فوری مدد فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز