Thursday, December 3, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بریگزٹ بل جمعہ کو ہاؤس آف کامنز میں پیش کیا جائیگا، بورس جانسن

بریگزٹ بل جمعہ کو ہاؤس آف کامنز میں پیش کیا جائیگا، بورس جانسن
December 17, 2019
لندن (92 نیوز) یورپی یونین سے انخلاء کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا انتخابی وعدہ ، حکمران ٹوری پارٹی نے بریگزٹ بل  بل جمعہ کو ہاؤس آف کامنز میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے برطانوی انخلا کیلئے ضروری قوانین کو جمعہ کے روز، نومنتخب عوامی نمائندوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کرسمس سے قبل قانون سازی کا عمل شروع کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ، سب کچھ اسپیکر سے مشاورت کے بعد آئینی طریقے سے کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں بریگزٹ سے متعلق قانون سازی یقینی دکھائی دیتی ہے۔

رابطہ کیجیے