Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانیہ کے ٹاپ ٹوئنٹی امیر ترین گلوکاروں اور موسیقاروں کی فہرست جاری

برطانیہ کے ٹاپ ٹوئنٹی امیر ترین گلوکاروں اور موسیقاروں کی فہرست جاری
May 14, 2020
 لندن (92 نیوز) برطانیہ کے ٹاپ ٹوئنٹی امیر ترین گلوکاروں اور موسیقاروں کی فہرست جاری ہو گئی۔ اینڈریو لائیڈ ویبر اورپال میکارٹنی 800 ملین پاؤنڈ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ لندن میں مقیم امریکی نژاد گلوکارہ ریحانہ پہلی مرتبہ  برطانیہ کے  بیس امیر ترین گلوکاروں اور موسیقاروں کی فہرست  میں شامل ہوئیں۔ سنڈے ٹائمز کی جاری کردہ رچ لسٹ 2020 کے مطابق گلوکارہ ریحانہ گزشتہ برس 468 ملین پاؤنڈ یعنی 576 ملین امریکی ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آگئیں۔ 32 سالہ ریحانہ موسیقی کے ساتھ ساتھ اپنے فیشن برانڈ سے بھی خاصی کمائی کرتی ہیں۔ میوزک کمپوزر لارڈ اینڈریو لائیڈ ویبر اور گلوکار سر پال میکارٹنی مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔ دونوں نے آٹھ آٹھ سوملین پاؤنڈ کمائے۔ سر ایلٹن جان 360 ملین پاؤنڈ کیساتھ چوتھے اور سر میک جیگر 285 ملین پاؤنڈ کما کر پانچویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹوئنٹی میں ایڈ شیرین، رچرڈز، روبی ولیمز بھی شامل ہیں ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری متاثر ہونے سے فنکاروں کی کمائی میں کمی کا رجحان رہا۔

رابطہ کیجیے