برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چار مساجد پر نامعلوم افراد کا حملہ ، کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے

برمنگھم ، مساجد ، کھڑکیوں ، پولیس
۲۱ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۳۹ شام

 لندن (92 نیوز) برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں چار مساجد پر رات گئے نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔

 برطانوی میڈیا کےمطابق واقعہ رات ڈیڑھ سے دو بجے کے درمیان پیش آیا۔ پولیس نے بھی حملے کی تصدیق کر دی۔ ادھر انسداد دہشت گردی یونٹ اور پولیس نے مل کر افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملے میں ہتھوڑوں کا استعمال کیا گیا۔

واقعے کے بعد برمنگھم میں مقیم مسلم کمیونٹی میں بھی خوف پھیل گیا ہے۔ مقامی کمیونٹی نے مزید حملوں کے خطرے کے پیش نظر سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 واقعے کی ویڈیو برمنگھم کے مقامی کونسلر نے سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی جس کے بعد مساجد کی سکیورٹی یقینی بنانےکیلئےاقدامات کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز