برطانیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں ٹرک کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد


برطانیہ ، جنوب مشرقی ، ٹرک کنٹینر ، 39 لاشیں ، ملی
۲۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۲۲ شام

 لندن (92 نیوز) برطانیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں ٹرک کنٹینر سے 39 لاشیں ملی ہیں ۔ پولیس نے 25 سالہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کنٹینر بلغاریہ سے آرہا تھا اور اسے ویلز کے علاقے ہولی ہیڈ سے پکڑا گیا جسے ایک پچیس سالہ ڈرائیور چلا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کا تعلق شمالی آئرلینڈ سے ہے اور اسے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

چیف سپرنٹنڈنٹ اینڈریو میرینر نے کہا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور یہ ایک لمبا عمل ہو سکتا ہے۔

ایمرجنسی حکام کے مطابق لاشیں دریائے ٹیمز سے بیس میل دور گریز میں واقع انڈسٹریل پارک کے قریب سے برآمد کی گئی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز