Sunday, November 29, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستان کیلئے سفری شرائط نرم کر دیں

برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستان کیلئے سفری شرائط نرم کر دیں
February 1, 2020 12:07 am

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کیلئے ایک اور بڑی خبر آگئی، برطانیہ کے بعد امریکا نے بھی پاکستان کیلئے سفری شرائط نرم کر دیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے تسلیم کیا، پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی۔ درست سمت میں اٹھائے گئے امریکی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ملک بھر میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کیلئے اقدامات کیے، اقوام متحدہ نے سلامتی کی بہتر صورتحال پر پاکستان کو فیملی سٹیشن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے حال ہی میں پاکستان کیلئے سفری شرائط نرم کیں، پرتگال، ناروے کی سفری شرائط میں نرمی، یورپین حکومتوں کے پاکستان پر اعتماد میں کی عکاس ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 2020ء میں تعطیلات کیلئے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

رابطہ کیجیے