برطانیہ میں معاشی جرائم روکنے کیلئے نیشنل اکنامک کرائم سنٹر قائم

۰۶ نومبر, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۴ دن

لندن (92 نیوز) برطانیہ کی حکومت نے معاشی جرائم روکنے کیلئے نیشنل اکنامک کرائم سنٹر قائم کر دیا۔

برطانوی وزیر بین والیس نے نیشنل اکنامک کرائم سنٹر کا افتتاح کیا جس کا مقصد معاشی جرائم کی روک تھام اور برطانیہ کی شہرت کو بچانا ہے۔

نیشنل اکنامک کرائم سنٹر میں نیشنل کرائم ایجنسی، ریونیو اینڈ کسٹم ، پولیس، فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی ، کراؤن پراسیکیوشن سروس اور ہوم آفس کے افسران کام کریں گے۔

وزیر بین والیس کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں اربوں پاؤنڈز کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے جس سے ملک کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے ۔ ان جرائم کا تدارک کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز