برطانیہ میں قبل ازوقت انتخابات کا بل دارالامرا سے بھی منظور


برطانیہ ، قبل ازوقت ، انتخابات ، بل ، دارالعوم ، دارالامرا، منظور
۳۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۴ دن

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں قبل ازوقت انتخابات کا بل دارالعوم کے بعد دارالامرا سے بھی منظور ہو گیا۔ بل آخر میں منظوری کیلئے ملکہ برطانیہ کو بھیجا جائے گا۔

برطانیہ میں قبل از انتخابات بارہ دسمبر کو ہونگے ۔ دارالامرا نے بھی دارالعوام کے فیصلے پر مہر لگا دی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دارالامرا میں  قبل از وقت انتخابات کے بل پر کافی دیر تک بحث کی گئی جس کے بعد اِسے منظور کر لیا گیا۔ کسی رکن نے بھی بل کی مخالفت نہیں کی جسے اب  رسمی منظوری کیلئے ملکہ برطانیہ الزبتھ کے پاس بھیجا جائے گا۔ اس سے قبل بل کو دارلعوام  میں  بیس کے مقابلے میں چار سو اڑتیس ووٹوں سے منظور کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کا آخری اجلاس پانچ نومبر کو  ہوگا جس کے  ایک روز  اِسے تحلیل کر دیا جائے گا۔ انیس سو تئیس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب  برطانیہ میں کرسمس سے قبل انتخابات ہونے جارہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز