برطانیہ میں قانونی اور ڈکلیئرڈ جائیداد بیچی ہے ، ملک ریاض


برطانیہ ، قانونی ، ڈکلیئرڈ ، جائیداد ، بیچی ، ملک ریاض
۰۳ دسمبر, ۲۰۱۹ ۹:۲۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کے تصفیے پر پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے کہا برطانیہ میں قانونی اور ڈکلیئرڈ جائیداد بیچی ہے۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت کے درمیان 190ملین پاؤنڈ کے تصفیے پر پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کا رد عمل سامنے آ گیا۔

ملک ریاض نے ایک ٹویٹ میں وضاحت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں قانونی اور ڈکلیئرڈ جائیداد بیچی ہے ۔ جائیداد کی فروخت بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں رقم ادا کرنے کیلئے کی گئی ۔

ملک ریاض نے اپنے ٹویٹ میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ تصفیہ ایک سول معاملہ ہے جرم ثابت ہونا ظاہر نہیں کرتا۔

ملک ریاض اس بیان کو برطانوی این سی اے کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔ حقیقت میں یہ بیان نیشنل کرائم ایجنسی کا نہیں بلکہ حکومتی پریس ریلیز کا ہے جسے شہزاد اکبر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز