Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانیہ میں سامنے آنیوالا نیا کورونا وائرس پاکستان بھی پہنچ گیا

برطانیہ میں سامنے آنیوالا نیا کورونا وائرس پاکستان بھی پہنچ گیا
February 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) برطانیہ میں سامنے آنے والا نیا کورونا وائرس پاکستان بھی پہنچ گیا۔ وزارت صحت نے وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

اعلامیے میں کہا کہ پاکستان ان 92 ممالک میں شامل ہوگیا جہاں نئے وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا وائرس کی نئی قسم سابق اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

وزارت صحت مربوط نظام کے تحت صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے، عوام کو ایس او پیز اور حکومتی گائیڈلائنز پر عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔