برطانوی ہائیکورٹ کا بانی ایم کیو ایم سے منسلک 6 جائیدادیں منجمد کرنیکا حکم


MQM House London
17 اکتوبر, 2020 6:57 شام

لندن ( 92 نیوز) برطانوی ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم سے منسلک6 جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم دے دیا ،  بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ بھی منجمد کرنے کا حکم  دیا گیا۔

ڈپٹی ہائیکورٹ پیٹر ناکس نے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ، عدالتی حکم کے مطابق ان جائیدادوں کی خریدوفروخت نہیں ہو سکے گی ، جائیدادیں بانی ایم کیو ایم اور دیگر کے تصرف میں ہی رہیں گی۔

منجمد کی گئی جائیدادوں میں ایم کیو ایم سیکریٹریٹ بھی شامل ہے ، مقدمے کا ٹرائل آئندہ چند ماہ کے اندر شروع ہو گا ، جائیدادوں کی قیمت تقریباً 15 ملین پونڈ ہے ۔

مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان کے ممبر پارلیمنٹ سیدامین الحق نے دائرکیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز