Monday, April 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانوی پارلیمنٹ کے 34ارکان کا پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر احتجاج

برطانوی پارلیمنٹ کے 34ارکان کا پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر احتجاج
April 8, 2021

لندن ( 92 نیوز) برطانوی پارلیمنٹ کے 34 ارکان نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر وزیراعظم سے احتجاج کیا۔

34 ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے لکھے گئے احتجاجی خط میں کہا گیا کہ  پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالے جانے کا واضح جواز نہیں دیا گیا، وہاں کورونا انفیکشن ریٹ برطانیہ سے بھی کم ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کو ریڈلسٹ کرنے سے برطانوی شہری متاثر ہوں گے ۔

ادھر برطانیہ کےلیے فلائٹ بورڈنگ نہ ہونے سے فلائٹس تاخیر کا شکار ہو گئیں ، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہزاروں شہری تاحال اڑان نہ بھر سکے۔