برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا قبل از وقت انتخابات کرانے کی خواہش کا اعلان

برطانوی ، وزیر اعظم ، بورس جانسن ، قبل از وقت ، انتخابات ، خواہش ، اعلان
۲۴ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۴ شام

 لندن (92 نیوز) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے قبل از وقت انتخابات کرانے کی خواہش کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا وہ 12 دسمبر کو انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔  

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومتی جماعت قبل از وقت انتخابات کی قرارداد پارلیمان میں پیش کرے گی۔ قرارداد میں 12 دسمبر کو عام انتخابات کرانے کا کہا جائے گا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے ارکان پارلیمنٹ کو ڈیل کا جائزہ لینے کیلئے مزید وقت درکار ہے تو انہیں 12 دسمبر کو عام انتخابات کی حکومتی تجویز ماننا پڑے گی۔

دوسری طرف ارکان پارلیمان نے نان بریگزیٹ  قانون سازی کے پروگرام کی منظوری دیدی ۔ برطانوی پارلیمان میں پیر کوقبل از وقت انتخاب  کی منظوری کیلئے رائے شماری کا امکان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز