Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دسمبر میں کورونا کے اثرات سے نکلنے کیلئے پُرامید

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دسمبر میں کورونا کے اثرات سے نکلنے کیلئے پُرامید
July 18, 2020
لندن (92 نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دسمبر میں کورونا کے اثرات سے نکلنے کیلئے پرامید ہیں، برطانیہ میں لگائی گئی پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ برطانوی حکومت دسمبر میں کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے پرامید دکھائی دے رہی ہے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےکورونا وائرس کے پیش نظر لگائی جانے والی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اپوزیشن لیڈرسرکیئر اسٹار مر نے وزیراعظم بورس جانسن کے لاک ڈائون میں نرمی کے اعلان کو تنقید کا نشانہ بنایاہے، کہتے ہیں وزیراعظم بورس جانسن صحت اور معیشت کے بحران کوالگ الگ نہیں دیکھ سکتے، کورونا کی دوسری لہر آئی تونقصان زیادہ ہوگا۔ برطانیہ میں کورونا وائرس نے تباہ کن اثرات چھوڑے ہیں۔پنتالیس  ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔