برطانوی شہزادہ ہیری بچوں کی تقریب میں جذباتی ہو گئے

برطانوی شہزادہ ہیری ‏ بچوں کی تقریب ‏ جذباتی ہو گئے ‏ لندن ‏ ‏92 نیوز احساسات تبدیل ‏ اولاد کی حفاظت برطانوی دارالحکومت ‏ ویل چائلڈ ایوارڈز ‏
۱۶ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۳:۲۹ شام

لندن ( 92 نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری بچوں کی تقریب میں جذباتی ہو گئے ، کہا کہ باپ بننے کے بعد احساسات تبدیل ہو گئے  ، والدین  اپنی اولاد کی حفاظت کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں ویل چائلڈ ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شدید بیمار بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں بیماری کے خلاف لڑنے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔

تقریب کے مہمان خصوصی برطانوی شہزادہ اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل تھیں ، جو بیمار بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ، شہزادہ ہیری تقریب سے خطاب کے دوران جذباتی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا جب سے وہ والد بنے ہیں ان کے احساسات تبدیل ہوگئے ہیں ، والدین اپنی اولاد کی حفاظت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز