Saturday, November 28, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

برطانوی شہزادہ ہیری بچوں کی تقریب میں جذباتی ہو گئے

برطانوی شہزادہ ہیری بچوں کی تقریب میں جذباتی ہو گئے
October 16, 2019 03:29 pm

لندن ( 92 نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری بچوں کی تقریب میں جذباتی ہو گئے ، کہا کہ باپ بننے کے بعد احساسات تبدیل ہو گئے  ، والدین  اپنی اولاد کی حفاظت کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں ویل چائلڈ ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شدید بیمار بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں بیماری کے خلاف لڑنے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی برطانوی شہزادہ اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل تھیں ، جو بیمار بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ، شہزادہ ہیری تقریب سے خطاب کے دوران جذباتی ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا جب سے وہ والد بنے ہیں ان کے احساسات تبدیل ہوگئے ہیں ، والدین اپنی اولاد کی حفاظت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

رابطہ کیجیے