برطانوی سیکرٹری خارجہ کے گارڈ امریکا سے واپسی پر اسلحہ جہاز میں ہی بھول گئے


برطانوی سیکرٹری خارجہ ، گارڈ ، امریکا سے واپسی ، اسلحہ ، جہاز ، بھول گئے ، لندن ، 92 نیوز
20 ستمبر, 2020 11:50 دن

لندن (92 نیوز) برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب کے باڈی گارڈ امریکا سے واپسی پرگولیوں سے بھرا پستول جہاز میں ہی بھول آئے۔ غفلت پر باڈی گارڈ کو آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔

برطانوی سیکرٹری خارجہ رواں ہفتے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو اور امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے ساتھ ملاقات کے لیے واشنگٹن گئے تھے۔

ڈومینک راب کی واپسی پر ان کے گارڈ نیم خودکار پستول کو جہاز میں ہی بھول آئے جو بعد میں صفائی کرنے والے عملے کو ملا۔

تازہ ترین ویڈیوز