برطانوی ریڈیو سے منسلک خاتون صحافی وکی آرچر کی پھندا لگی لاش برآمد



۰۶ دسمبر, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۳ دن

لندن ( 92 نیوز) برطانوی ریڈیو سے منسلک خاتون میزبان  وکی آرچرکی پھندہ لگی لاش لندن میں انکے گھر سے  برآمد ہوئی ہے۔

وکی آرچر  دو عشروں  سے ریڈیو میزبان کے طور پر کام کررہی تھیں،انکے قریبی ذرائع کے مطابق وہ طویل عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور اسکا اظہار وہ اکثرکرتی رہتی تھیں۔

اکتالیس سالہ وکی آرچر تین بچوں کی ماں تھیں، سوتیلے والد نے وکی آرچر کی پھندہ لگی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ،پولیس کے مطابق وکی آرچر کی لاش چھت سے لٹک رہی تھی ۔

پولیس  کے مطابق بظاہر یہ خود کشی کا واقعہ لگتا ہے، وکی آرچر ریڈیو پر اپنا چلتا شو چھوڑکر گھرواپس آئی تھیں۔



تازہ ترین ویڈیوز