Tuesday, December 1, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

برساتی نالوں کی صفائی کیلئے فنڈز جاری نہیں کیے گئے، وسیم اختر

برساتی نالوں کی صفائی کیلئے فنڈز جاری نہیں کیے گئے، وسیم اختر
June 20, 2020 08:09 pm

کراچی ( 92 نیوز) میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ حکومت نے برساتی نالوں کی صفائی کے لیے کے ایم سی کوفنڈز جاری نہیں کیے  ،مون سون کی بارشوں میں اگر کراچی کو نقصان ہوا تو اسکی ذمہ دارسندھ حکومت ہوگی۔

ملک  کا اقتصادی حب کراچی عدم توجہی کا شکار  ہو گیا  ۔ مئیرکراچی نے سندھ حکومت کو متنبہ کردیا ، کہا کہ شہر میں دو سال سے برساتی نالوں کی صفائی ہی نہ  ہوسکی ۔ این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کی  پیش گوئی  کی ہے ، اقدامات  نہ اٹھائے گے ، تو شہر کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا ۔

کراچی میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے مئیر کراچی نے بتایا  کہ سندھ حکومت کو  38 بڑے  برساتی نالوں کی فہرست بھیج چکے ہیں لیکن اب تک نالوں کی صفائی کے لیے فنڈز نہیں دیے گئے۔

میئر کراچی نے اعتراف کیا  کہ ماضی کی پارٹی پالیسیاں صحیح نہیں تھی جس کا نقصان کراچی کو اٹھانا پڑا ، یہ بھی کہا کہ اگر میئر شپ سے استعفیٰ دینا مسئلے کا حل ہوتا  تو وہ پہلے ہی دن دے دیتے ۔

 وسیم اختر نے شکوہ کیا کہ فیومیگیشن کے لئے گزشتہ 3 سالوں سے کسی قسم کی جراثیم کش ادویات بھی کے ایم سی کو نہیں دی گئی ،  اسپرے کا کام  ڈپٹی کمشنرز کے ذریعہ کیا جارہا ہے  اور عملہ اور گاڑیاں کے ایم سی کی استعمال کی جاتی ہیں۔

رابطہ کیجیے