Wednesday, June 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

براڈ شیٹ سے کمیشن طلب کرنے کے الزامات ، شہزاد اکبر نے عظمیٰ بخاری کو نوٹس بھیج دیا

براڈ شیٹ سے کمیشن طلب کرنے کے الزامات ، شہزاد اکبر نے عظمیٰ بخاری کو نوٹس بھیج دیا
January 14, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) براڈ شیٹ سے کمیشن طلب کرنے کے الزامات پر مشیر داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کے بعد عظمیٰ بخاری کو بھی نوٹس بھیج دیا۔

شہزاد اکبر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے براڈ شیٹ سے کمیشن طلب کرنے کے الزامات پر عظمیٰ بخاری کو نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ عظمی بخاری الزامات پر معافی مانگیں، پچاس کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔ عظمیٰ بخاری نے ٹی وی شو میں بے بنیاد الزامات لگائے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ ہرجانے کی رقم وصول کر کے خیراتی اداروں کو دوں گا۔ اس سے قبل وہ مریم اورنگزیب کو بھی نوٹس بھیج چکے ہیں۔