Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

برازیل ایئرپورٹ پر ڈکیتی، 6 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ کا سونا چرا لیا گیا

برازیل ایئرپورٹ پر ڈکیتی، 6 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ کا سونا چرا لیا گیا
July 27, 2019
 براسیلیا (92 نیوز) برازیل میں مسلح افراد ایئرپورٹ سے چھ ارب روپے سے زائد مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔ برازیلین پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کارگو ٹرک میں سونا لانے والے عملے کو چکمہ دے کر 6 ارب 43 کروڑ اور ساٹھ لاکھ کا سونا اور قیمتی دھاتیں چرا کر بھاگنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ برازیلین پولیس کے مطابق مسلح ملزمان ساؤپالو کارگو ٹرمنل پرپولیس سے مشابہ وردی میں ملبوس ہو کر آئے اور ایئرپورٹ پر کارگو ٹرک لادنے والے عملے سے جھگڑا کرکےساڑھے سات سو کلو سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں چرا کر فرار ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان اپنے ساتھ عملے کے دوارکان کو بھی یرغمال بنا کر لے گئے۔