Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات جاری ، آج رسم حنا ہے

بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات جاری ، آج رسم حنا ہے
January 27, 2021

کراچی (92 نیوز) بلاول ہاؤس کراچی میں کئی برسوں بعد خوشیوں کا سماں ہے، بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، آج رسم حنا ہو گی ۔

بلاول ہاؤس میں خوشیوں کا سماں ہے ، بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقاریب کا آغاز ہوگیابختاور نے معروف مہندی ڈیزائنر سے اجرک پرنٹ کی مہندی لگوائی ہے۔
رسم حنا کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیزوں اور دوستوں اور چند سوشل میڈیا اسٹارز  کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ تقریب کی مناسب سے سامان بھی ٹرکوں میں بلاول ہاؤس میں پہنچایا گیا ۔

بختاور بھٹو کو اس موقع پر کس نے ان کا پسندیدہ گفٹ دیا ہے ، تفصیلات نا ئنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلی ہیں ۔ آصف علی زرداری کے دیرینہ دوست ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے خصوصی طور پر بختاور بھٹو کے لئے تھری ثقافتی ڈریسز تیار کرائے ہیں جو کہ کئی ماہ سے تھر میں ہی تیار ہورہے تھے، اس کے علاوہ مختلف ڈیزائن اور رنگوں کی شالیں اور دیگر ملبوسات  کا تحفہ بھی دیاگیا۔

انتیس جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں عشائیہ دیاجائےگا جس میں  اہم سیاسی،ملکی شخصیات اسی روز تقریب میں شریک ہونگی جبکہ تیس جنوری کو بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں عمائدین شہر،ارکان اسمبلی اور دیگر شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔