Wednesday, January 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بختاور بھٹو زرداری کی محمود چودھری سے نسبت طے پا گئی

بختاور بھٹو زرداری کی محمود چودھری سے  نسبت طے پا گئی
November 27, 2020

 تقریب کے دوران محمود چودھری نے بختاور بھٹو کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی، اس سے پہلے محمود چودھری فائیواسٹار ہوٹل سے تیار ہو کر تقریب کیلئے بلاول ہاؤس پہنچے، اِنہیں سندھ پولیس کے حصار میں بلاول ہاؤس تک لایا گیا، بختاور کے منگیتر نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور آف وائٹ چادر زیب تن کر رکھی تھی، جبکہ فیملی میں شامل بچوں نے کالی واسکٹ اور سفید شلوار قمیض پہنے تھے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی منگنی پر خاص پیغام میں بختاور بھٹو نے لکھا کہ ان کے کیلئے یہ دن بہت جذباتی کر دینے والا ہے، وہ تمام لوگوں کے پیار، محبت اور دعاؤں کی شکر گزار ہیں۔ کرونا وائرس وباء کے بعد ہم اسے بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

منگنی کی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری کچھ دیر کیلئے شریک ہوئے تاہم بلاول بھٹو کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کرسکے۔