Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بجلی کے نرخوں میں اٹھارہ پیسے فی یونٹ تک اضافہ

بجلی کے نرخوں میں اٹھارہ پیسے فی یونٹ تک اضافہ
December 29, 2020

اسلام اباد (92 نیوز) بجلی کے نرخوں میں اٹھارہ پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا گیا۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی یونٹ قیمت 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے ہو گیا ہے۔ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 15 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تین سو یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے تین پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ سے ہو گا جو آنے والے دس ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے پہلے سے نافذ ٹیرف اسی تاریخ کو ختم ہو رہا تھا۔ صارفین کیلئے پرانی قیمت برقرار رہے گی۔