Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش

بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کردی گئی۔ حکومت کی درخواست پر نیپرا 4 فروری کو سماعت کرے گا، صارفین کے لیے اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بجلی کے فی یونٹ اوسط قیمت 16 روپے 79 پیسے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ بعض صارفین کو ایک روپے 84 پیسے فی یونٹ تک  سبسڈی دینے کی بھی تجویزہے۔

300 یونٹ تک کے گھریلو  صارفین کو سبسڈی دی جاے گی۔ 300 سے 700 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 48 پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 2 روپے 4 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ٹی او یو میٹرز استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی تجویزہے۔

شام 5 سے رات 11 بجے تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے۔ ٹی او یو آف پیک صارفین کیلئے 3 روپے 23 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی۔

کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 9 پیسے فی یونٹ تک اضافے ،5 کلو واٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کیلئے 39 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی۔

صنعتی صارفین کیلئے 1 روپے 14 پیسے تک کمی، 500 کلو واٹ استعمال کرنے والے صنعتی صارفین کیلئے ایک روپے 73 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی۔ 132 کے وی اے لوڈ استعمال کرنے والے صنعتی صارفین کیلیے بجلی کا ٹیرف 20 روپے 97 پیسے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

زرعی صارفین کو حکومت بجلی کی قیمتوں پر سبسڈی دے گی۔ حکومت بجلی کے صارفین کو 185 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔