باکسنگ رنگ میں ایک اور باکسر جان کی بازی ہا رگیا

باکسنگ رنگ باکسر جان کی بازی نیو یارک ‏ ‏92 نیوز
۱۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۳ شام

نیو یارک ( 92 نیوز ) باکسنگ رنگ میں ایک اور باکسر جان کی بازی ہا رگیا ، 27 سالہ امریکی باکسر پیٹرک ڈے چار دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

امریکی باکسر پیٹرک ڈے اپنے ہم وطن باکسر چارلس کونول سے فائٹ کے دوران سر کی انجری کا شکار ہو گئے ،  زخمی باکسر کو  اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پہلے کومہ میں چلے گئے اور چار دن کے بعد زندگی کی بازی ہا رگئے ۔

امریکی باکسر پیٹرک ڈے نے اپنے کیرئیر میں 22 فائٹ  لڑیں17میں کامیابی سمیٹی، چار میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ایک فائٹ بغیر نتیجہ رہی۔

تازہ ترین ویڈیوز