باٹاپور میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق


باٹاپور سکیورٹی گارڈ طالبعلم جاں بحق لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ فرسٹ ائیر کا طالبعلم ‏17 سالہ حسیب ‏ نجی سوسائٹی ‏ گارڈ کی فائرنگ
۲۹ مئی, ۲۰۱۹ ۹:۴۵ دن

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے علاقہ باٹا پور میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے فرسٹ ائیر کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

باٹا پور میں  17 سالہ حسیب اپنے کزن کے ہمراہ نجی سوسائٹی میں پہنچا جہاں گارڈ کی فائرنگ سے حسیب زخمی ہو گیا جو بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

مقتول طالبعلم کے ورثا نے الزام عائد کیا کہ گارڈ نے نجی سوسائٹی کے سپر وائزر کے کہنے پر فائر کیا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ باٹا پور میں درج کر کے دوملزموں کو گرفتارکرلیاگیاہے۔

تازہ ترین ویڈیوز